اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے سرکاری ملازمی کی تنخواہوں میں تاخیر کا امکان۔تفصیل کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے کھاتے منجمد کر دیئے ہیں جس کے باعث ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے نے تاحال ٹیکسز نہیں دیئے یا پھر اس کے ادا کئے گئے ٹیکسز ریکارڈ میں نہیں اس لئے ایف بی آر نے سی ڈی اے کے کھاتے منجمد کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 7 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کرنی ہیں تاہم کھاتے منجمد ہونے کے باعث اس میں تاخیر نظر آ رہی ہے۔ملازمین نے اس موقع پر کھاتے منجمد ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور ایسے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملے پر سوالیہ نشان لگنا باعث تشویش ہے۔