اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوہاوہ سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی نے رمضان بازار سوہاوہ پر حملہ کر دیا۔ راجہ اویس خالد ایم پی اے رمضان بازار میں رکھے ہوئے آٹے کے سٹاک کو ٹھوکریں مارتے رہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے راجہ اویس خالد رمضان بازار گئے تو کسی بات پر بپھر گئے اور رمضان بازار میں پہلے تو آٹے کے سٹاک کو ٹھوکریں مارتے رہے اور اس کے بعد سبزیوں کے سٹال الٹا دیئے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جہلم کے علاقے سوہاہ سے رکن صوبائی اسمبلی راجہ اویس خالد کا تعلق پاکستان مسلم لیگ(ن) سے ہے۔ موقع پر موجود دکانداروں کا کہنا تھا کہ رکن صوبائی اسمبلی اپنے ہوش و حواس میں نہیں تھے اور وہ باقاعدہ نشے کی حالت میں تھے۔ راجہ اویس خالد نے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نرگس چوہدری پر حملہ بھی کیا جس پر نرگس چوہدری کا عملہ انہیں چھڑاتا رہا۔
(ن) لیگی رکن پارلیمنٹ کا رمضان میں ایساشرمناک کام کہ جان کر آگ بگولہ ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں