بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

کوئٹہ میں مون سون کی پہلی طوفانی بارش و ژالہ باری نے تباہی مچا دی ،متعددہلاک و زخمی

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن) وادی کوئٹہ میں مون سون کی پہلی طوفانی بارش و ژالہ باری سے تباہی مچ گئی دو بچے جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ایک شخص کو برساتی نالے سے زندہ نکال لیا گیا شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث کوئٹہ شہر میں بجلی و مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا کوئٹہ شہر کی تمام سڑکیں برساتی نالوں کا منظرپیش کرنے لگیں سول ہسپتال کوئٹہ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں واقع مکانات میں پانی داخل ہو گیا سول ہسپتال میں پانی داخل ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے باعث شہر میں 23 فیڈر مکمل طورپر فیل ہوگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ میں پیر کی شام شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جو مسلسل ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے باعث کوئٹہ شہر میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی اور پہاڑوں پر شدید بارش کے باعث پانی شہر میں داخل ہو گیا جس کی وجہ شہر کی تمام شاہرائیں پرنس روڈ ‘ لیاقت بازار ‘ جناح روڈ ‘ سول ہسپتال ‘ امداد چوک ‘ ڈبل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی پانی کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئیں جس کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور زیادہ پانی کی وجہ سے گھروں میں داخل ہوگیا جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سول ہسپتال اور بی ایم سی میں سیلابی پانی داخل ہونے سے آپریشن تھیٹر ‘ شعبہ حادثات سمیت وارڈوں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں نواں کلی ‘ بلیلی ‘ ہدہ ‘ سریاب ‘ ہزار گنجی سمیت دیگر علاقوں میں مکانات اور دیواریں منہدم ہونے سے دو بچے اصغر اور محمد اشرف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ کئی علاقوں میں سینکڑوں مکانات منہدم ہو گئے بارش کے باعث شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی معطل ہو کر رہ گئی اور شہر کے 13 فیڈرمیں کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی اور کیسکو حکام نے رات گئے تک کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…