جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

دریائے سندھ میں بحری جہازچلیں گے،پہلا جہازاتاردیاگیا،روٹ کا اعلان

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ آبی گزر گاہوں میں جہاز رانی کے منصوبہ پر ترقیاتی کام مکمل کرلئے گئے ہیں،دریائے سندھ میں داودخیل تا اٹک شروع کئے جانے والے اس منصوبے سے عوام رواں سال ہی استفادہ کر سکیں گے۔یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ممبران صوبائی اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ان لینڈ واٹر ویز ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی ، محکمہ آبپاشی اور پیڈا کے افسران بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر آبپاشی نے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ آبی گزر گاہوں میں جہاز رانی کے منصوبہ پر ترقیاتی سرگرمیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت دادو خیل تا اٹک سروس کے آغاز کے لئے آبی جہاز پانی میں اتار دیا گیا ہے جبکہ جہاز رانی کے شعبہ کے ماہرین سیفٹی کے پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ باقاعدہ سروس کے آغاز سے پہلے ضروری اقدامات کر لئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبے کی بدولت عوام الناس کو سستی سفری سہولت میسر آئے گی۔ صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے اپنی گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کے واٹر سیکٹر کوبھرپور وسائل فراہم کئے جائیں گے تا کہ صوبہ بھر کی آبی گزر گاہوں میں جہازرانی کو فروغ دیا جا سکے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…