جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی بڑی کوشش ناکام،الیکشن کمیشن کے اعلان نے امیدوں پر پانی پھیردیا

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آئی این پی ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری تک پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس پر کارروائی نہیں ہو سکتی ، 7 دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے منایا جائے گا ، رواں سال اکتوبر میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ ہو جائے گی ۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ریفرنس مل گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن غیر فعال ہے ۔ چیف الیکشن کمیشنر اکیلے ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتے ۔ الیکشن کمیشن کے فعال ہونے تک ریفرنسز پر سماعت نہیں ہو سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کی تعیناتی 45 روز کے اندر ہونا ہے ۔ ممبران کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے کئی نوٹیفکیشن رکے ہوئے ہیں ۔ حکومت کو کمیشن کے غیر فعال ہونے کا تحریری لکھا اور کچھ تجاویز بھی دیں ۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز دی کہ ہائی کورٹ کے حاضر سینئر ججز ممبران الیکشن کمیشن کے اہل ہوں لیکن انتخابی اصلاحات کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی تجویز کو متفقہ طور پر مسترد کیا ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر کو نیشنل ووٹرز ڈے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2007 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 12 لاکھ سے زائد تھی رواں سال اکتوبر میں ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 80 لاکھ ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہر ضلع میں ڈسپلے سنٹر قائم کر رہا ہے ۔ انتخابی فہرستوں کے حوالے سے نادرا کے ساتھ رابطے میں ہونگے ۔ ۔۔۔(م د )



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…