لاہور(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے ٹی اوآرز کا معاملے کے حل کیلئے اپنے ثالثی کے کردار کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن چاہے تو میں اپنا کردار اداکر نے کو تیا ر نہیں ‘پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کا معاملہ سڑکوں پر نہیں ٹیبل پر ہی حل ہوگا ‘ملک خارجہ معاملے سر تاج عزیز بہتر انداز میں چلا رہے ہیں اور وہ وزیر اعظم نوازشر یف سے مکمل ہدایات لیتے ہیں ‘اپوزیشن کو کائی ایسا کام نہیں نام کر نا چاہیے جس سے غیرملکی سر مایہ کار ہی ملک سے چلے جائیں ‘بعض معاملات پر عوام کی حکومت سے بہت زیادہ توقعات پیدا ہو جاتیں ہیں ۔ پیر کو لاہور کے علاقہ رحمان پورہ میں افطاری پارٹی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ (ن) لیگ میں کسی قسم کا کوئی فاروڈ بلاک نہیں بلکہ پوری جماعت وزیر اعظم میاں نوازشر یف کی قیادت متحد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز ملک کی خارجہ پا لیسی کے حوالے سے بہت بہتر انداز میں چلا رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کی خارجہ پا لیسی کا میاب ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف سے بھی وہ مکمل ہدایات اور مشاورت سے وفاقی وزیر کی طر ح کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں پا نامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز کا معاملہ حل کر لیا جائے اور اگر حکومت اور اپوزیشن چاہے تو میں ٹی اوآرز کا معاملہ حل کر نے کیلئے تیارہوں ویسے بھی ٹی او آرز کا معاملہ سڑکوں پر نہیں ٹیبل پر ہی حل ہو نا چاہیے۔