کراچی (آئی این پی)وطن عزیز کے سیاسی افق پر نئی پارٹی ،نئی قیادت ، نیا نظام کے حوالے سے 14اگست کو نئی منفرد سیاسی پارٹی کا اعلان لاہور میں مینارپاکستان پر کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ پیر کے روز مختلف مکتبہ فکر کی شخصیات کے اجلاس میں کیا گیا نئی سیاسی پارٹی کا وجود موجودہ سیاسی جماعتوں کے کردار اور سیاسی نظام سے ما یوس، کرپشن زدہ حکمرانوں ،نوکر شاہی سے نجات ،نظریہ پاکستان پر عملدرآمداور جن مقاصد کے لئے پاکستان قیام عمل میں آیا تھا ان کی مکمل تکمیل کے خواہشمند نئے چہرے عمل میں لا رہے ہیں ، اجلاس میں طے کیا گیا کہ نئی سیاسی پارٹی کے حوالے سے یکم اگست سے پورے ملک میں رابطہ عوام مہم کاآغاز کیا جائے، جس میں عوام کو نظریہ پاکستان پر عملدرآمد، کرپشن زدہ حکمرانوں، نوکرشاہی اور تکمیل پاکستان کے لئے میدان عمل میں لانے کیلئے تیار کیا جائے گا ، نئی پارٹی کے حوالے سے بڑ ے بڑے نامور کاروباری ، سماجی اور مذہبی شخصیات ، مشائخ عظام سمیت 2سابق وزراء ا عظم اور 3سابقہ وزراء اعلیٰ کی بھر پور حمایت حاصل ہے نئی پارٹی کا عظم 14اگست 1947ء قیام پاکستان اور 14اگست 2016عہد تکمیل پاکستان نئی پارٹی عملی طورپر وطن عزیز سے موروثی سیاست کے خاتمے ، پاکستان کے قیام کے مقاصد کی تکمیل اور وطن عزیز کی بقاء سلامتی استحکام کے لئے وجو د میں لائی جارہی ہے 15جولائی سے ملک کے مختلف شہروں میں سیمنار ، کانفرنس ، ریلیاں منعقدکرکے نئی پارٹی ،نئی قیادت ، نیا نظام کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جائے گا نئی سیاسی پارٹی ک باضابط اجلاس بھی 15جولائی کو کراچی میں منعقد ہوگا جس میں پارٹی پر چم ، آئین ، منشور کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے ۔