پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

170ریٹائرڈ فوجیوں کا دھرنا

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) چینی انجینئرز و عملے کی حفاظت کیلئے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے 170ریٹائرڈ فوجیوں کا گلشن حدید میں سہولیات نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا ، روڈ پر سامان سمیت کمروں اور سہولیات کی دستیابی تک رہائش اختیار کرنے کا اعلان ، ڈیڑھ ماہ کی فریش ٹریننگ کے بعد پولیس میں کانٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا ہے ، 170 جوانوں کیلئے صرف تین کمرے دیے گئے ہیں جو آرمی جوانوں کی توہین ہے ، سہولیات دینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق؛ مختلف صنعتی اداروں میں کام کرنے والے چینی انجینئرز و عملے کی حفاظت کیلئے کانٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے 170رٹائرڈ فوجیوں کی ڈیڑھ ماہ تربیت کے بعد گلشن حدید میں منتقل کیا گیا ، فوجی اپنے سامان سمیت جیسے ہی گلشن حدید فیز ۱ پہنچے تو وہاں مقرر عملے نے انہیں ایک کرائے پر لیے گئے نجی تین کمروں میں رہائش کرنے کو کہا جس پر رٹائرڈ فوجی اہلکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گلشن حدید کے سندھو چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دہرنا دیا اور سول انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ، اس موقع پر فوجی اہلکاروں واحد بخش ، خادم حسین مہر ، عبدالرسول ، شکیل چنڑ ، اللہ ڈنو ، عبدالمحفوظ ، انور علی ،گل محمد و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم فوجی مدت ملازمت کی رٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ کانٹریکٹ پر چینی عملے کی حفاظت کیلئے بھرتی کیے گئے ہیں ، اس سلسلے میں ڈیڑھ ماہ کی فریش ٹریننگ کی لیکن ہمیں محکمہ پولیس کے افسران نے گلشن حدید فیز کے چھوٹے تین کمروں میں منتقل کیا ہے جو آرمی کے جوانوں کی توہین ہے ، ہم آرمی کے جوان ہیں کوئی جانور نہیں کے 170افراد تین کمروں میں آسکیں ، انہوں نے کہا کہ پانی سمیت کوئی سہولت موجود نہیں اگر ہمیں صحیح جگہ اور سہولیات میسر نہ کیں گئیں تو ہم اپنے سامان کے ساتھ باہر روڈ پر ہی رات گذاریں گے اور ہمارا احتجاج جاری رہیگا ۔



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…