پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے سلسلے میں تمام تیاریوں کوایک ہفتے کے اندر حتمی شکل دے کر پیش کرنے اور 20 جولائی تک تعمیری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وہ پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیف سیکرٹری امجد علی خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس موقع پر صنعتی زونز کی ترقی ، کارخانوں کے قیام، سوات ایکسپریس وے اور کوہاٹ بائی پاس سمیت دیگر خصوصی اقدامات پر متعلقہ حکام سے پیش رفت طلب کی اور ان منصوبوں پر تیز ی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔و زیراعلیٰ نے تنبیہ کی کہ منصوبوں پر عمل درآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کوطے شدہ مدت کے اندر ہی متعلقہ منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حکم دیا تاکہ صوبے کے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔وزیر اعلیٰ نے صوبے میں صنعتی زونز کی ترقی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے جبکہ سوات ایکسپریس وے ، پشاور ماس ٹرانزٹ ، رپیڈ بس اور کوہاٹ بائی پاس کے منصوبوں پر عملی کام بروقت شروع کرکے مقررہ مدت کے اندر ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین ازدمک غلام دستگیر نے اس موقع پر حطار و رشکئی سمیت صوبے کے دیگر صنعتی زونز کی ترقی کے اقدامات کے بارے میں اجلاس کو بریفینگ دی اور معاشی زون کی دیر پا ترقی یقینی بنانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر سرکلر ریلوے ٹریک کی فزیبلٹی جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اسی طرح انہوں نے صوبے کے صنعتی زونز میں بجلی پید اکرنے کیلئے قابل عمل طریق کار اپنانے اور اس سلسلے میں تمام تفصیلات جلدی پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
خیبرپختونخوامیں ایکسپریس وے کی تعمیر،ہنگامی اقدامات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شتروگھن سنہا نے 16 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
-
حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان
-
کاشان میں ایک دن
-
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں 500 ڈالرکی کمی
-
مسلسل دو روز ہوشربا اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ، پاکستان میں قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ متوقع
-
پاکستان سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
جویریہ عباسی کا شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ؛ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
-
پشاور چھوڑ کر جارہا ہوں، غلام احمد بلور کا انتخابی سیاست سے علیحدگی کا اعلان
-
عمران خان کو پمز ہسپتال لایا گیا، حکومت کی تصدیق،عمران خان کو آنکھوں کی کونسی بیماری ہو گئی ہے؟حیر...
-
خطرے کی گھنٹی بج گئی الرٹ جاری
-
نادرا کا شناختی نظام تبدیل، نیا ڈیجیٹل سسٹم متعارف















































