جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم نواز شریف کا 15 ہزار ٹن چاول دوست ملک بھیجنے کا اعلان

datetime 27  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم نواز شریف نے 15 ہزار ٹن چاول کیوبا بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد باہمی تجارت کو فروغ دینا اور لاطینی امریکہ کیلئے تجارتی گیٹ وے حاصل کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں کیا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس سینیٹر نزہت صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف ممالک سے سفارتی و تجارتی روابط پر سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام نے بریفنگ دی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ کیوبا کے ساتھ تجارت نہیں ہے ، کیوبا نے ایک ہزارڈاکٹرز کی سکالرشپ دی تھی جن میں سے 900 سے زائد ڈاکٹر زکورس مکمل کر کے آگئے ہیں ۔ کیوبا کی طرف سے سکالر شپ دینے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے 15 ہزار ٹن چاول کیوبا بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ لاطینی امریکہ کے ممالک سے 16 معاہدے چل رہے ہیں ٗ لاطینی امریکہ کے ممالک سے مزید تعلقات مضبوط کرنا ہوں گے۔ کیوبا سے اچھے تعلقات اور تجارت ضروری ہے اور اگر کیوبا سے تجارت شروع ہوئی تو یہ لاطینی امریکہ کیلئے گیٹ وے ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان اور کیوبا کے 60 سالہ سفارتی تعلقات ، 2005 کے زلزلے میں کیوبا کی طرف سے پاکستان کی امداد اور ایم بی بی ایس کی سکالر شپس کے عوض 15 ہزار ٹن چاول بھجوانے کا اعلان کیا تھا جن کا مقصد کیوبا سے تجارتی و سفارتی تعلقات مضبوط کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…