بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

عدالت نے وسیم اختر کو اجازت دیدی

datetime 27  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کیلئے 20 روز کی اجازت دے دی ہے ۔پیر کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں وسیم اختر کی جانب سے درخواست دی گئی تھی کہ انہیں کچھ نجی مصروفیات کے باعث بیرون ملک جانا ہے ، عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے وسیم اختر کو 20 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ میں واپس آکر اپنے کیخلاف قائم مقدمات کا سامنا کروں گا، ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، حکومت بلدیاتی معاملات میں سنجیدہ نظر نہیں آتی، شہر بھر میں گٹر ابل رہے ہیں ، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہیں، حکومت کو نظر نہیں آتا، ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس علی شاہ کا اغوا ہونا اور امجد صابری کے قتل پر ہمیں افسوس ہے ، حکومت سے مطالبہ ہے کہ اویس شاہ کو جلد بازیاب کرائیں اور امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…