لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے کہنے پروزیر اعلی پر ویز خٹک کو انکے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے ‘چےئر مین عمران خان سمیت پوری پارٹی کو وزیر اعلی کے پی کے اور انکی پا لیسوں پر مکمل اعتماد ہے ۔اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے سیکرٹی جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے کو انکے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور نہ ہی ہٹانے کی کوئی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پر ویز خٹک کی قیادت میں حکومت نے جو تاریخی اقدامات کیے ہیں انکی وجہ سے وہاں پر نہ صرف تحر یک انصاف مضبوط ہوئی ہے بلکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی حقیقی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ناراض اراکین کا وزیر اعلی پر ویز خٹک کو انکے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کسی بھی صورت درست نہیں اس لیے ہم اس مطالبے کو مکمل طور پر مستر دکرتے ہیں اور خیبر پختونخواہ میں عام انتخابات تک وزیر اعلی پر ویز خٹک ہی کام کرتے رہیں ان پر پارٹی قیادت کو مکمل اعتماد ہے ۔