لندن(آئی این پی)وزیراعظم نوازشریف نے بیگم کلثوم نوازکے ہمرا ہ لندن کے مہنگے ترین شاپنگ مال ہیرو ڈز میں عید کی شاپنگ کی ،وزیراعظم کی شاپنگ کی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم نوازشریف دل کے آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں ،ڈاکٹر زکی طرف سے وطن واپسی کی اجازت نہ ملنے کے بعد اب وزیراعظم عید لند ن میں ہی کریں گے اسی سلسلے میں اتوارکو وزیراعظم نوازشریف بیگم کلثوم نوازکے ہمراہ عید کی شاپنگ کے لئے نکلے ،وزیراعظم نے لندن کے مشہور شاپنگ مال ہیرو ڈزسے شاپنگ کی،وزیراعظم کی شاپنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائر ہوگئیں۔