بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

آصفہ زرداری کا نوازشریف پر انوکھا طنز

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے وزیراعظم نوازشریف کی لند ن میں شاپنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بھی شاپنگ مال میں سیل دیکھ کر خود کو نہ روک پائے۔تفصیلات کے مطابق اتوارکو وزیراعظم نوازشریف نے لند ن کے مشہور شاپنگ مال ہیروڈزمیں بیگم کلثوم نوازکے ہمراہ شاپنگ کی،ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس پر آصفہ بھٹو زرداری نے خوب تنقید کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف بھی شاپنگ مال میں سیل دیکھ کر خود کو روک نہ پائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے بیگم کلثوم نوازکے ہمرا ہ لندن کے مہنگے ترین شاپنگ مال ہیرو ڈز میں عید کی شاپنگ کی ،وزیراعظم کی شاپنگ کی تصاویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم نوازشریف دل کے آپریشن کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہیں ،ڈاکٹر زکی طرف سے وطن واپسی کی اجازت نہ ملنے کے بعد اب وزیراعظم عید لند ن میں ہی کریں گے اسی سلسلے میں اتوارکو وزیراعظم نوازشریف بیگم کلثوم نوازکے ہمراہ عید کی شاپنگ کے لئے نکلے ،وزیراعظم نے لندن کے مشہور شاپنگ مال ہیرو ڈزسے شاپنگ کی،وزیراعظم کی شاپنگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائر ہوگئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…