لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2016میں نوازشر یف نے استعفیٰ نہ دیا تو حکومت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے ‘نوازشر یف جانتے ہیں انکے ساتھ کیا ہوگا اس لیے ہی پاکستان نہیں آرہے ‘اپوزیشن ہی تمام طبقات عیدکے بعد سڑکوں پر ہوں گے ‘ہر گزرتے دن میں (ن) لیگی حکومت اور اسکی قیادت کمزور ہو رہی ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں اور قائم رہوں گا کہ نوازشریف کو گھر جانا ہی پڑیگا اگر نوازشریف گھر چلے جائیں تو حکومت کو بچا سکتے ہیں ورنہ دونوں ہی گھر جائیں گی اب کس نے جانا ہے اس کا فیصلہ نوازشر یف نے ہی کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے معاملے پر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر چکی ہے اور عید کے بعد حکومت کیخلاف میدان سڑکوں پر ہی لگے گا کیونکہ (ن) لیگ کسی بھی صورت ٹی اوآرز کا مسئلہ حل کر نے میں سنجید ہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف احتساب (ن) لیگ کی سیاسی موت ہو گا اس لیے وہ ٹی او آرز کا مسئلہ حل نہیں کر رہے ۔