منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

موٹر وے کے نئے سیکشن،گوادر کیلئے بھی بڑی خبر،اربوں کے پراجیکٹ منظور،دوسال میں مکمل کئے جائیں گے

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کی تکمیل کے لیے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال کے لیے 49 ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیے۔مغربی روٹ کے تحت منصوبوں کی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے کے برہان ۔ ہاکلا سیکشن کے لیے 22 ارب روپے ٗگوادر ۔ تربت۔ ہوشاب سیکشن کے لیے 5 ارب روپے ٗہوشاب ۔ ناگ ۔ بَسیما ۔ سْربا سیکشن کے لیے 4 ارب روپے ٗڈیر اسماعیل خان ۔ مغل کوٹ سیکشن کے لیے ایک ارب 10 کروڑ روپے ٗتھاکوٹ ۔ حویلیاں سیکشن کے لیے 16 ارب 50 کروڑ روپے ٗبرہان ۔ حویلیاں ایکسپریس وے کے لیے 4 ارب 60 کروڑ روپے ٗ وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کو ہاکلا سے ملانے والے 285 کلو میٹر طویل برہان ۔ ہاکلا سیکشن کی تعمیر 2 سال میں مکمل ہوگی اور اس پر 129 ارب روپے لاگت آئے گی۔یہ موٹروے پنڈی غیب، ساون، میانوالی، روکھڑی اور رحمانی خیل سے گزر کر ڈیرہ اسماعیل خان کے یارِک کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے بتایا کہ موٹروے کا گوادر ۔ سوراب دسمبر 2016 تک مکمل کرلیا جائے گا، جبکہ ڈیری اسماعیل سیکشن جولائی 2018 میں مکمل ہوگا۔احسن اقبال نے بعض عناصر کی جانب سے راہداری کے مغربی روٹ کے حوالے سے ابہام پیدا کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روٹ کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے موجود ہے اور روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مطلوبہ فنڈز فراہم کرکے راہداری کے مغربی روٹ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…