جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ میں اختلافات،چوہدری نثار کا فاروڈ بلاک ،اہم وفاقی وزیر بھی بول پڑے

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے چوہدری نثار کوئی فاروڈ بلاک نہیں بنا رہے میاں نواز شریف ہی ہم سب کے لیڈر ہیں ۔یو سی چیئرمین چوہدری ارشد ورک کے ڈیرہ اور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری خضر رزاق ریحان ، چوہدری اورنگزیب ریحان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا چوہدری نثار میاں نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں فارورڈ بلاک کی باتیں کرنے والے خدا کا خوف کریں افوا ہوں کی سیاست اور دھرنوں نے پہلے ہی بہت نقصان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کراچی کے حالات خراب کرنے میں بہت سی قوتیں ملوث ہیں حکومت آہنی ہاتھوں سے نہ صرف روکے گی بلکہ منتخب اور جمہوری وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی بھر پور حمایت اور مدد جاری رکھے گی ۔انہوں نے کہا امریکہ نے گو کہ ایف سولہ ہمیں نہیں دئیے اسکے تعلقات ختم نہیں ہو سکتے کیونکہ دہشت گردی کیخلاف اسے بھی معلوم ہے پاکستان کے بغیر وہ جنگ جیت نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا بھارت کیساتھ مستقبل میں جنگ کی باتیں کرنے والے شائد پاک فوج کی طاقت اور عوام کے جذبے کو جانتے نہیں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ بھارت پاکستان سے کبھی بھی کسی بھی مجاز پر جنگ نہیں کرے گا اسے معلوم ہے پاکستان کا مقابلہ کرنا اس کے بس کی بات نہیں رہی ۔انہوں نے کہا پاک فوج اور حکومت سی پیک منصوبہ کی تکمیل پاکستان کی خوشحالی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے ایک ہے بھارت کے نا قابل تردید دہشت گردی اور مداخلت کے ثبوت موجود ہیں دنیا کو اس سے آگاہ بھی کر دیا ہے پاکستان کی سفارتی اور خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنا بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ۔انہوں نے کہا عمران خان کی کشتی ڈبونے کیلئے جھوٹ اور منافقت پر مبنی باتیں کرنے والا شیخ رشید ہی کافی ہے عمران خان دھرنوں ورنوں کی سیاست میں ناکام ہو چکے ہیں نا کامی اسکا مقدر عید سے پہلے بھی تھا بعد میں بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…