جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

عبدالستار ایدھی کا آپریشن،قوم سے دعا کی اپیل

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
کراچی(آن لائن) ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ پیر کو ایس آئی یو ٹی میں عبدالستار ایدھی کا آپریشن ہو گا،قوم سے دعا کی اپیل ہے۔عالمی سطح پر تسلیم شدہ ممتاز سماجی کارکن ،ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ اور پاکستان کی ہر دلعزیز شخصیت عبدالستار ایدھی گردوں کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، پیر کو گردوں کے علاج کے ماہر اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلاٹیشن کے سربراہ ادیب رضوی کی سربراہی میں ماہر سرجن کی ٹیم عبدالستار ایدھی کا آپریشن کرے گی۔عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پوری قوم سے درخواست کی ہے عبدالستار ایدھی کی صحت یابی اور آپریشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی جائے۔ اْن کا ایس آئی یو ٹی میں آپریشن ہو نے جا رہے ہیں ہم ملتمس ہیں کہ آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کی جائے۔فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ آصفہ بھٹو زرداری عیادت کے لیے آئی تھیں انہوں نے ایدھی کے صاحب کے علاج ومعالجے کی پیش کش بھی تھی ،رحمن ملک صاحب بھی ایسی آفر دے چکے ہیں اور میڈیا کے ذریعے ملک ریاض کی جانب سے بھی علاج کی پیشکش موصول ہوئی تھی، ہم ان سب کے شکر گزار ہیں تا ہم ایس آئی یو ٹی میں ہونے والے علاج سے مطمئن ہیں اور ڈاکٹر ادیب رضوی ہمارے خاندان کے ایک فرد کی طرح ہیں۔ممتاز سماجی کارکن عبدالستار ایدھی ایک سادہ منش آدمی ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت میں وقف کردی ، اْن کا ایمبولینس نیٹ ورک سے سے وسیع، جامع اور متحرک ہے،کراچی کا سرد خانہ ہو، ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے علاج کے مردوں اور عورتوں کا علیحدہ علیحدہ اسپتال ہو یا پھر لا وارث بچوں کی پرورش و دیکھ بھال کا معاملہ ہو ایدھی فاونڈیشن ہی ہر ایک کا آسرا بنتا نظر آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…