منگل‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں مدرسے کو30کروڑ کی خطیر رقم دینے پرآصف زرداری کااظہارتشویش

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ایک ایسے مدرسے جو طالبان سے قربت رکھتا ہے کو 30کروڑ کی خطیر رقم دینے پر تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ عسکریت پسندی اور طالبان کو جواز فراہم کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں اور یہ قوم کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو کمزور کرنا ہے۔ ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر عوام کی رقم کو ایک نجی مدرسے کو دینے پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ یہ مدرسہ نجی جہاد کو فروغ دینے کے لئے مشہور ہے۔ یہ تمام وسائل اور رقومات انسانی ترقی کے لئے استعمال ہونی چاہیے تھیں نہ کہ ایک ایسے مدرسے کو یہ رقم دینی چاہیے تھی جو اسلام کو جنگجویانہ انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔ یہ رقم اس وقت دی گئی ہے جب طالبان ہی کے ایک گروپ نے کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ نوشہرہ میں قائم دارالعلوم حقانیہ کے سربراہ نہ صرف یہ کہ طالبان کے ہمدرد کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں بلکہ طالبان کے غیراعلانیہ ترجمان بھی ہیں۔ طالبان اور حکومت کے درمیان 2014ء میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان نے اسی مدرسے کے سربراہ کو اپنی جانب سے مذاکرات کرنے کے لئے مقرر کیا تھا۔ یہ بات بھی سب کو معلوم ہے کہ متعدد عسکریت پسند طالبان لیڈر اسی مدرسے کے شاگرد رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان لیڈر ملا منصور اختر کی بلوچستان میں ہلاکت کے بعد یہ محسوس ہو رہا ہے کہ کچھ گروہ دوبارہ سے جہادی پروجیکٹ کو زندہ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں جہادی اور مذہبی تنظیموں نے ملا منصور کی ہلاکت پر اسلام آباد میں ایک احتجاجی جلسہ کیا تھا اور اب ایک نجی طالبان کے حمایتی مدرسے کو 30کروڑ روپے دے دئیے گئے ہیں حالانکہ نیشنل ایکش پلان کالعدم تنظیموں کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا لیکن اب نہ صرف یہ سر اٹھار ہے ہیں بلکہ اپنا جہادی ایجنڈا مسلط کرنے کی کھلے عام ترغیب دے رہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جہادی پروجیکٹ کو کسی منصوبے کے تحت دوبارہ ابھارا جا رہا ہے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…