جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

افغانستان سے پاکستان سالانہ کتنے روپوں کی منشیات سمگل ہوتی ہیں ؟ جان کر چونک اٹھیں گے

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان سے سالانہ 30ارب ڈالر مالیت کی منشیات پاکستان سمگل کی جاتی ہیں۔ جس میں 250ٹن سے زائد افغان منشیات پاکستان میں ہی استعمال کی جاتی ہیں۔ آپریشن خیبرون اور ٹو کی کامیابی سے پاکستان میں پوسٹ کی کاشت میں کافی کمی واقع ہوئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان اس وقت دنیا کی90فیصد منشیات کی پیداوار کر رہا ہے جس میں سے40فیصد منشیات پاکستان سمگل کر دی جاتی ہیں اور باقی50فیصد منشیات افغانستان سے وسطی ایشیائی ممالک بھیجی جاتی ہیں۔ پاکستان میں سمگل کی جانے والی منشیات کی سالانہ مالیت 30ارب ڈالر ہے۔ مالی طور پر اس پرکشش دھندے میں ملوث گروہ مقامی با اثر افراد کی معاونت کے بغیر ایسا نہیں کر سکتے، منشیات کی اس کھیپ کو زیادہ تر بلوچستان کے ساحلی علاقوں اور سندھ کی بندرگاہ کے ذریعے بیرون دنیا کو سمگل کیا جاتا ہے۔ ہر سال 250ٹن سے زائد افغان منشیات پاکستان میں ہی استعمال کی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ 6لاکھ سے زائد پاکستانی نشہ کرنے والوں کو منشیات نہ ملے تو وہ لقمہ اجل بن جائیں گے۔ اے این ایف نے اپکستان میں منشیات کی روک تھام کے لئے ریکارڈ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور لاکھوں کلو گرام پکڑی گئی منشیات اے این ایف کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کروڑوں روپے کی منشیات کو23اپریل 2015ء کو کسٹم ہاؤس پشاور میں جلا دیا گیا جبکہ دوسرے موقعہ پر 30جون2015ء کو منشیات اور شراب کو اضاخیل نوشہرہ کے علاقے میں کسٹم کلیئرنگ پشاور اور میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں ضائع کر دیا گیا۔ 30جون 2015ء تک ضائع کی جانے والی منشیات میں نارکاٹکس اشیاء میں1211ء کلو گرام، 19پیکجز، 46بوتلیں اور 105لیٹر ایسٹک این ہائیڈ رائیڈ ایسٹک ایسڈ، ہیروئن پاؤڈر، 139کلوگرام، شراب کی 1423بوتلیں، 10068کلو گرام چرس اور 256کلو گرام افیون شامل ہے، پشاور سے ملحقہ علاقے میں جاری آپریشن سے پچھلے تین ماہ کے دوران صرف خیبر ایجنسی سے سکیورٹی فورسز نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی منشیات قبضے میں لیں۔ سکیورٹی فورسز نے تیراہ کے علاقے باغ میدان کو قبضہ میں لینے کے بعد وہاں سے چرس اور افیون کی کاشت کو ختم کیا اور منوں کے حساب سے چرس، افیون اور ہیروئن کے ذخیرے کو آگ لگا دی، پاکستان میں اے این ایف اور دیگر سکیورٹی فورسز منشیات کے خاتمے کے لئے سرگرم ہیں۔ کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد میں تین ایسے مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا ہے ان تینوں مراکز میں 12000سے زائد افراد کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…