بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

میرے پاس بابا آدم کے زمانے کاہیلی کاپٹر ہے ۔۔۔! پاکستان کے معروف ترین وزیر کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میرے پاس جو ہیلی کاپٹر ہے ، وہ بابا آدم کے زمانے کا ہے ۔ ایک مرتبہ میں وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ بدین اسی ہیلی کاپٹر پر گیا ۔ واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر اڑا اور 4 ، 5 سو فٹ اوپر جا کر دھڑام سے نیچے گرا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں اپنی جان پیاری ہے ۔ وہ آئندہ اس میں سفر نہیں کریں گے ۔ میں اسی میں سفر کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر جام صادق علی نے خریدا تھا ۔ اب اگر نئے ہیلی کاپٹر کے لیے رقم رکھی گئی ہے تو اس پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ اعتراض کرنے والے پتھر کے زمانے کی بات کر رہے ہیں ۔ وہ ان پر اعتراض نہیں کرتے ، جو 100 روپے کے نوٹ میں سگریٹ کا تمباکو رکھ کر اور اسے سگریٹ بنا کر لوگوں کو دیتا تھا ۔ جام صادق ایک رات میں کتنے ہزار یا کتنے لاکھ خرچ کر دیتے تھے ۔ اس پر بات نہیں کی جاتی ۔ اس پر مسلم لیگ (فنکشنل) کے جام مدد علی نے احتجاج کیا ۔ فنکشنل) کے دیگر ارکان نے بھی شور شرابہ کیا ۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ جام مدد علی جاگ پڑے ہیں ۔ ان کی بیٹری کیوں چارج ہو گئی ہے ۔ وزیر اعلی سندھ نے جام مدد علی سے کہا کہ آپ کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے ۔ آپ پر تو الزام نہیں لگایا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…