ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس نے مساجد کے آئمہ کرام سے اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے کوائف طلب کرلئے۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاطف اکرام کی ہدایت پر مختلف تھانوں کے ایس ایچ او ز نے چھوٹی بڑی تمام مساجد کے اماموں سے اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے کوائف طلب کئے ہیں جس کے تحت تمام ایس ایچ او ز نے امام مساجد کو اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد کے قومی شناختی کارڈ کی کاپی لینے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ افرا دکی شناخت کو بھی یقینی بنایاجائے ، محلے داروں سے مذکورہ افرادکے بارے یہ تسلی کی جائے کہ یہ مساجد کے قریب علاقوں کے رہائشی ہیں ، جس پر امام مساجد نے اعتکاف پر بیٹھنے کے خواہشمند افراد سے قومی شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کرنے کا اعلان کیاہے، ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا زاہد علی نے بتایا کہ یہ اقدام موجودہ حالات کے پیش نظر کیاگیاہے تاکہ مساجد میں کوئی دہشتگرد اعتکاف پر بیٹھ کر امن وا مان کی صورتحال کو خراب نہ کرسکے۔