منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

جسٹس وجیہہ الدین کے الزامات،چوہدری نثار نے تحریک انصاف کو انتباہ کردیا

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کلر سیداں(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی جاسوسوں کا پکڑے جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے متحرک اور فعال ہیں، دہشت گردوں کی طرف سے آسان اہداف کو نشانہ بنایا جانا بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، ایسے واقعات پاکستان اور اس کے عوام کی روح کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتے، دھرتی سے ان درندوں کا خاتمہ کر کے رہیں گے، امریکہ اور فرانس جیسے ممالک میں ہم سے کہیں زیادہ سکیورٹی انتظامات کے باوجود اکا دکا دہشت گردی کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قلع قمع کا تہیہ کر رکھا ہے، پی ٹی آئی ڈیوڈ کیمرون کے اقدام سے جو کہانی جوڑ رہی ہے دراصل وہ نہیں تاہم پی ٹی آئی کے جسٹس وجیہہ الدین اور پارٹی کے دیگر ارکان نے احتساب و الیکشن کمیشن نے استعفے دیئے اور الزام لگائے لیکن ان میں سے کسی کو بھی کوئی اخلاقی ذمہ داری اور جرأت نہیں ہوئی کہ وہ ان الزامات کی تردید کرتے بلکہ الٹا اپنے ہی منصفوں کو مورد الزام ٹھہرانے لگے، کلرسیداں کے عوام کے ووٹ کا قرض خدمت کے ذریعے ادا کروں گا۔ وہ ہفتہ کو یہاں ویلفیئر سٹی پراجیکٹ کے فضائی معائنہ اور کلر سیداں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما بزرگ سیاسی شخصیت محمد ارشاد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قتل اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن ان واقعات سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونے چاہئیں، آج ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، سول اورمسلح افواج، قومی سلامتی کے ادارے انتہائی متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے بیٹے کی بازیابی کے معاملہ کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر ترجیحی فوکس کررہے ہیں۔ انہوں نے ٹیکسلا سے پکڑے جانے والے غیر ملکی جاسوس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ شخص سالہاسال سے یہاں تھا اور آج جب متحرک سکیورٹی اداروں کی بدولت انہیں پکڑ لیا جاتا ہے تو تنقید کیوں شروع کر دی جاتی ہے، ہمیں حالات واقعات کو قومی عزم کے ساتھ دیکھنے اور پرکھنے کی ضرورت ہے ۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مایوسی اندر سے نہیں پھیلنی چاہئے بلکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ اور بوکھلاہٹ کا شکار کارروائیوں سے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملنی چاہئے، امریکہ اور فرانس جیسے ممالک میں ہم سے کہیں زیادہ سکیورٹی انتظامات کے باوجود اکا دکا دہشت گردی کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قلع قمع کا تہیہ کر رکھا ہے، ان درندوں کا صفایا کر کے رہیں گے، پی ٹی آئی ڈیوڈ کیمرون کے اقدام سے جو کہانی جوڑ رہی ہے دراصل وہ نہیں تاہم پی ٹی آئی کے جسٹس وجیہہ الدین اور پارٹی کے دیگر ارکان نے احتساب و الیکشن کمیشن نے استعفے دیئے اور الزام لگائے لیکن ان میں سے کسی کو بھی کوئی اخلاقی ذمہ داری اور جرأت نہیں ہوئی کہ وہ ان الزامات کی تردید کرتے بلکہ الٹا اپنے ہی منصفوں کو مورد الزام ٹھہرانے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں 30,30 سال سے لوگوں کے نام تھے، پہلی مرتبہ ہم نے اسے شفاف بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کے ویجیلینس ونگ کی طرف سے درخواست پر ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اور عدالت کے حکم سے ای سی ایل سے نام نکالنے کے حکم سے قبل پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کسی احتساب افسر کے قتل میں ملوث ہونے کے کیس کی تحقیقات کیلئے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست موصول ہوئی جس پر اس کا نام ای سی ایل میں ہے، وزارت داخلہ کو اپنی مرضی سے کسی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نکالنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے حلقہ کے عوام کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کلر سیداں میں ایک جدید پارک کے قیام کیلئے فزیبلٹی مرتب کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کلر سیداں کے عوام کے ووٹ کا قرض ان کی خدمت سے ادا کروں گا۔ انہوں نے اس موقع پر روات کے قریب کلر سیداں کی حدود میں100 بستر پر مشتمل ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ ٹیکسلا میں 500 بستر کے ہسپتال کے جدید منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں اور چکلالہ میں بھی 850 کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی گئی ہے جہاں ایک جدید سہولیات بس سروس سے آراستہ قبرستان اور جنازہ گاہ کے علاوہ 650 بستروں کا ایک جدید ہسپتال، پارک، سٹیڈیم تعمیر کریں گے جس سے گرد و نوا کے لوگوں کو بھی فائدہ ہو گا اور غریب اور مستحق مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات بھی میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کو ویلفیئر سٹی کا نام دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کلرسیداں آمد سے قبل ویلفیئر سٹی منصوبہ کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ مرحوم ٹھیکیدار محمد ارشاد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی اور مرحوم کے بیٹے مظہر حسین اور بھتیجے چوہدری ریاست کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار ارشاد کلر سیداں کی ایک قد آور شخصیت تھے جن کی وفات سے سماجی اور سیاسی خدمات کا ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع اڑھائی کلومیٹر روڈ کی تعمیر اور اسے ٹھیکیدار ارشاد کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…