کراچی(این این آئی)نہ رکے، نہ تھکے، نہ جھکے، نہ ڈرے، نہ بیٹھے، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے جوش سے بھرا نان اسٹاپ 3 گھنٹے کا میراتھون خطاب کیا، جوش بھی خوب دکھایا، کہیں کہیں شعروں سے بھی کام چلایا،کسی نے ٹوکا تو مسکراہٹ کا ہتھیار بھی چلایا۔عمر 80 سال سے بھی زیادہ اور رمضان میں تین گھنٹے کا طویل خطاب،ماشا اللہ، کون کہتا ہے سائیں بوڑھے ہوگئے ہیں۔85سالہ وزیراعلی نے سندھ اسمبلی میں تین گھنٹے طویل اور پرجوش تقریر کر کے ضعیفی کا طعنہ دینے والوں کو کرارا جواب دے دیا، پرجوش تقریر میں اپوزیشن نے احتجاج کیا تو انہیں اسی جذبے سے جواب دیا ۔گھنٹے پر گھنٹا گزرتا رہا ہے، مگر سائیں کی میراتھون تقریر بغیر کسی وقفے کے جاری رہی،اپوزیشن نے تھکنے کی بات کی تو وہیں جواب دے دیا۔ماضی کے واقعات اور اعدادو شمار سے بھرپور تقریر ہونے کے باوجود کسی رکن نے بھی بوریت کا اظہار نہیں کیا، مگر سائیں کو بھی کچھ نہ کچھ اندازہ ضرور تھا۔کچھ دن قبل بھی وزیراعلی سندھ نے نوجوان جیالوں کو جوش نہ دکھانے پر ڈانٹ دیا تھا ،گزشتہ سال سانحہ18اکتوبر کی برسی میں تو بھی وزیراعلی نے خوب جوش دکھایا تھا، کہنے والے کچھ بھی کہیں مگر سائیں اپنے جوش سے ثابت کر رہے ہیں کہ تنقید کرنے والے غلطی پر ہیں۔اپنے طویل خطاب میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کئی بار شاعری کا سہارا بھی لیا، کہیں شعر برمحل اور کہیں بے محل پڑھے، علامہ اقبال کے شعر کو کسی دل جلے کا شعر کہہ کر سنایا۔
85سالہ وزیراعلی کا سندھ نے ایسا ریکارڈ بناڈالا جو شائد ہی کوئی آئندہ توڑ سکے،تنقید کرنیوالوں کو حیران کرڈالا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































