منگل‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2025 

پاناما لیکس پر مذاکرات کی ناکامی ، شاہ محمود قریشی نے 7بنیادی وجوہات بتا دیں

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ٹی او آرز کے معاملے پر پیشرفت نہ ہونے کے معاملے کی 7بنیادی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے ،خطرنا ک نتائج سامنے آئیں ۔ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف کے پروفیشنل فورم کے زیر اہتمام ’’پانامہ لیکس اور کرپشن ۔سب سے بڑی برائی ‘‘کے موضوع پر منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹی او آر ز کا معاملہ اس وقت مردہ گھوڑا بن چکا ہے اور اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہورہی تو اس کی 7بنیادی وجوہات ہیں، سب سے پہلی بات یہ کہ حکومت پانامہ لیکس کے معاملے میں وزیر اعظم کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے اور کسی صورت ان کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرنا چاہتی، دوسری بات یہ کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں حکومت کسی قسم کی نتیجہ خیز کارروائی نہیں چاہتی جس کے کوئی خطرنا ک نتائج سامنے آئیں ، اس لیے پہلو تہی سے کام لے رہی ہے ،تیسری بات یہ کہ حکومت نے جو پانامہ لیکس پر ا نکوائریز ایکٹ 2016ء تجویز کیا ہے وہ من وعن 1956ء کی کاپی ہے حالانکہ حکومت جانتی ہے کہ 1956ء کے بوسید ہ قانون سے 2016ء کے جدید فراڈ کی تفتیش نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ چوتھی بات یہ کہ حکومت سمجھتی ہے کہ پانامہ پیپرز کے انکشافات پبلک انٹرسٹ کا مسئلہ نہیں ہے ، یہ مسئلہ وقت کے ساتھ اپنی موت آپ مر جائے گا،اس لیے تاخیری حر بے استعمال کیے جا رہے ہیں ، پانچویں بات یہ کہ حکومت تمام اپوزیشن پارٹیز کے ایک ہی نقطے پر متفق ہوجانے سے خوفزدہ ہے اور اس اتحاد کو توڑنا چاہتی ہے ، چھٹی بات یہ کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ کچھ عرصہ خاموش رہے تاکہ اس دوران کوئی اور بڑے مسائل کھڑے ہو جائیں جیسا کہ چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کا اغواء اور امجد صابری کا قتل ہوا اور اس سے عوام کی توجہ تقسیم ہوگئی ، ساتویں بات یہ ہے کہ حکومت سمجھتی ہے کہ احتساب اور اینٹی کرپشن کا ایجنڈا صرف پی ٹی آئی کا جنون ہے ، عام لوگ اس میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…