لاہور( این این آئی )رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کی طرف سے شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتشار پھیلانا قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے 29روزے ہونے اور 5جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکان کی پیشگوئی کی تھی ۔ تاہم رویت ہلال کمیٹی محکمہ موسمیات کے اس اعلان سے برہم ہو گئی ہے اور کمیٹی نے پیش گوئی کو انتشار پھیلانا قرار دے دیا۔ مولانا عبد الخبیر کا کہنا ہے کمیٹی تمام شرعی امور کا جائزہ لیکر فیصلہ کرتی ہے۔ماہرین چاند کی عمر اور اس کے نکلنے کے حوالے سے مستند سائنسی شواہد پیش کرتے ہیں مگر رویت ہلال کمیٹی کا اصرار ہے چاند کی اطلاع متعلقہ فورم کو بتائی جائے۔