لاہور/پشاور ( این این آئی )محکمہ صحت پنجاب کی اسمگل کی جانے والی ادویات کی کھیپ پشاور میں پکڑی گئی،ادویات کو افغانستان سمگل کیا جا رہا تھا ،لاکھوں روپے مالیت کی ادویات محکمہ صحت پنجاب کے ذیلی ادارے آئی آر ایم ایس کی ہیں ملکیت ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرا ئع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ادویات عرصے سے چوری کر کے افغانستان اسمگل کی جا رہی تھیں۔پشاور میں پکڑے جانے والی ادویات پر پنجاب کی حکومت کی جانے سے ناقابل فروخت پرنٹ اور ادویات کے پیکٹس پر ناٹ فار سیل ہے درج ۔ پشاور پولیس نے ادویات قبضے میں لے کر حکومت پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کی ادویات افغانستان اسمگل ہوتے پکڑی گئی تھیں جس پر موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ ان ادویات کو جذبہ خیر سگالی کے تحت افغانستان بھجوا رہے تھے ۔