اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

کراچی ،مذہبی جماعت کے رہنما پرحملہ

datetime 25  جون‬‮  2016 |

کراچی(این این آئی) کورنگی کے علاقے زمان ٹان میں جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جمعیت علما پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور شیشے بھی ٹوٹ گئے جب کہ عقیل انجم حملے میں محفوظ رہے اور ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔جے یو پی کے رہنما عقیل انجم کا کہنا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر 4 حملہ آور انہوں نے کافی دور تک ان کی گاڑی کا پیچھا کیا جب کہ گاڑی میں مجھ سمیت 3 افراد سوار تھے جو معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس نے عقیل انجم سمیت گاڑی میں موجود افراد کا بیان ریکارڈ کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کو بھی موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا جب کہ اسی روز معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی گاڑی پر بھی تین ہٹی کے علاقے میں فائرنگ کی تاہم وہ گاڑی میں موجود نہ ہونے کے سبب محفوظ رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…