منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

امجدصابری کاقتل،فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرڈپٹی کنوینراورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈرڈاکٹرفاروق ستارنے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے فنکاروں کومکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ اورممتاز صوفی قوال حضرت امجدصابری کوجس طرح دن دہاڑے بیدردی سے شہیدکیاگیاہے اس کے بعد کراچی کے فنکاروں میں بھی سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ بھی اپنے آپ کوغیرمحفوظ تصورکررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کے تمام تردعووں کے باوجود کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہت خراب ہے اوربے گناہ لوگوں کونشانہ بنایاجارہاہے، شہرمیں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغواکے بعدامجدصابری کی شہادت اورٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے قیام امن کے تمام دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ڈاکٹرفاروق ستارنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ فنکاروں اورشہرکے تمام عوام کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے اورشہرمیں قیام امن کے لئے بھرپوراقدامات کئے جائیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…