پشاور(این این آئی)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز میں 6 دنوں میں مختلف تھانہ جات کے حدود میں15 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے جن میں مختلف کاروائیوں کے دوران قتل اقدا م قتل ،اغوائیگی ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 12 اشتہاری مجرمان ،96افغان مہاجرین، 138 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں ،623 جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن اور منشیات برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشز پشاور عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایات پر پشاور پولیس نے 6 دنوں میں اندرون شہر ،کینٹ اور رورل سرکلز میں تینوں ایس پیز کی نگرانی میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز بی ڈی یو، وی وی ایس،آئی وی ایس، سی ار وی ایس ،سنیپر ڈاگ لیڈیز پولیس اور دیگر لوکل پولیس ٹیموں نے مختلف تھانہ جات کی حدود میں اشتہاری مجرمان ،افغان مہاجرین ،غیر رجسٹر ڈ کرایہ داران ،سکیورٹی انتظامات نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے سربراہان ، منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف مجموعی طور پر 15 سرچ اینڈ سٹر ائیک آپریشنز کیے گئے ان آپریشنز دوران قتل اقدا م قتل، اغوائیگی ودیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 12 اشتہاری مجرمان ،96افغان مہاجرین، 138 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں ،623 جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 88 عددمختلف قسم اسلحہ 1128 مختلف بور کے کارتوس اور 5 کلو گرام چرس برآمد کیے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے چالان عدالت کرچکے ہیں ۔