جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

امجد صابری کا جنید جمشید،سائیں آپ میری تقریر سے بور تو نہیں ہو رہے،قائم علی شاہ نے پھر حیران کردیا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے ایوان میں اپنی نشست بھولنا اور زبان پھسلنے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے اور اس بار قائم علی شاہ نے نہ صرف امجد فرید صابری کی جگہ جنید جمشید کا نام لیا بلکہ ساحر لدھیانوی کا شعر بھی غلط پڑھ گئے۔ہفتہ کوسندھ اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے قائم علی شاہ کی زبان پھسل گئی اور انھوں نے امجد فرید صابری کی جگہ غلطی سے جنید جمشید کا نام لے لیا۔ اس کے علاوہ اپنی تقریر کے دوران اچانک اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے مخاطب ہو کر پوچھنے لگے سائیں آپ میری تقریر سے بور تو نہیں ہو رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے اپنی تقریر کے دوران ساحر لدھیانوی کا مشہور شعر پڑھنے کی کوشش کی لیکن اسے بھی ٹھیک طرح نہ پڑھ سکے اور خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا کی جگہ خون پھر خون ہے گرتا ہے تو تھم جاتا ہے پڑھ گئے۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کبھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کا نام ہی بھول جاتے ہیں اور کبھی انھیں وزیراعظم کہہ جاتے ہیں، کبھی غلط شعر پڑھ جاتے ہیں اور کبھی سندھ اسمبلی میں اپنی نشست بھول جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…