لاہور( این این آئی )وزیراعظم محمد نوازشریف کے مزید دو طبی معائنوں کی وجہ سے عید کے تیسرے روز وطن واپسی کی اطلاعات ہیں ،مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اطلاعات تھیں کہ وہ عید سے پہلے آ رہے ہیں تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے عید سے قبل اور بعد دوطبی معائنے ہونے ہیں جسکی وجہ سے انکی عید کے تیسر ے روز واپسی کا امکان ہے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں تیاریاں بھی جاری ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ڈاکٹر وں نے وزیراعظم کو مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں سفر سے منع کررکھا ہے۔