بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

شہبازشریف نے تارکین وطن کو خوشخبریاں سنادیں

datetime 25  جون‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے عظیم سفیر ہیں اوران کی خون پسینے کی کمائی کا تحفظ کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بنایا گیا ہے،محنت کر کے رزق حلال پاکستان بھجوانے والوں کا حق کسی کو نہیں مارنے دیں گے اوربیرون ملک مقیم پاکستان کے عظیم سفیروں کی جائیدادوں پر کسی کو قبضے نہیں کرنے دیں گے ،رزق حلال کمانے والے اوورسیز کی محنت پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے اورہم سب نے ملکر بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کا حق دلانا ہے اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے ،یہ جدوجہد ہم سب نے ملکر کرنا ہے ،دیار غیر میں بسنے والے ہم وطنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،اوورسیز پاکستانیوں کی سیاسی ، قانونی اور اخلاقی مدد کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کے لئے اوورسیز تھانے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر اعلی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے اوورسیز تھانے بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز تھانے ان شہروں میں ترجیحی طور پر بنائے جائیں جہاں سے لوگوں کی بڑی تعداد بیرون ملک مقیم ہے ۔وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس کو اوورسیز تھانوں کے قیام کے پروگرام پر جلد سے جلد عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز تھانوں کے قیام کے بعد ایئر پورٹس پر فرنٹ ڈیسک بھی بنائے جائیں تا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور فرنٹ ڈیسک سے رجو ع کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو اور اضلاع سے متعلق کیسوں کا فیصلہ میرٹ اور انصاف کے تقاضے مد نظر رکھتے ہوئے جلد کیا جائے تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔اینٹی کرپشن سے متعلقہ کیسوں کو جلد نمٹانے کے لئے موثر حکمت عملی طے کی جائے۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ اضلاع میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے اجلاسوں میں متعلقہ اضلاع کے ڈی سی اوز اور ڈی پی اوز کی موجودگی ہر صورت یقینی ہونی چاہیے ۔اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے معاملات کے جلد حل کے لئے متعلقہ محکموں ، اداروں اور انتظامی محکموں کے درمیان بہترین کوارڈنیشن ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری ہر دوماہ بعد اوورسیز پاکستانیزکمیشن پنجاب کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور میں ہر تین ماہ بعد کمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالجوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں و بچیوں کے لئے میرٹ کی بنیاد پر 76 نشستیں مختص کر دی گئی ہیں ۔وزیر اعلی نے پولیس سے متعلقہ کیسوں کو جلد نمٹانے پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب اور ایڈیشنل ڈی جی اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کیپٹن (ر) مبین کی کارکردگی کی تعریف کی۔کمشنر اوررسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن (ر) خالد شاہین، سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…