بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کا علم ہے، قائم علی شاہ کا انکشاف

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں ہفتہ کو وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شور شرابا کیا، اسپیکر آغا سراج درانی انہیں چپ رہنے جبکہ سائیں شور شرابا کرنے والوں کو حوصلہ کرنے کی تلقین کرتے رہے۔سندھ کے سائیں ایوان میں تقریر کریں اور ہنگامہ نہ ہو ایسا ممکن نہیں ہے۔ وزیر اعلی قائم علی شاہ نے 12 مئی کی فائرنگ کا تذکرہ کیا تو ایم کیو ایم کے رکن محمد حسین نشست سے کھڑے ہو گئے اور شور شرابہ شروع کر دیا جس پر وزیر اعلی سندھ کہنے لگے میں نے آپکا نام نہیں لیا، محمد حسین صاحب! ذرا حوصلہ کریں۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سانحہ بارہ مئی کے ذمہ داروں کا علم ہے، آشکار نہیں کر سکتے، وزیر اعلی قائم علی شاہ کے اس بیان پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا۔ سائیں شور شرابا کرنے والوں کو حوصلہ کرنے کی تلقین کرتے رہے۔ تحریک انصاف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ کو سانحہ بارہ مئی کے ملزموں کا علم ہے تو عوام کو بتائیں، یہ بھی بتائیں کہ ذمہ داروں کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا رہا۔اس موقع پر اسپیکر آغا سراج درانی متحدہ کے ناراض ارکان کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے۔ وزیر اعلی بولتے چلے گئے اور کہا پہلے یونیورسٹیز کی گرانٹ گورنر دیتے رہے ہیں، اب وہ بھی ہمارے کھاتے میں رکھی گئی ہے۔وزیر اعلی نے ردیف قافیے کی پروا نہ کرتے ہوئے ایوان میں یہ خود ساختہ شعر بھی داغ دیا۔’’ابھی تیس چالیس منٹ اور بولوں گاعشق کے امتحان اور بھی ہیں‘‘۔وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت ہاکس بے پر غریبوں کو پلاٹ دے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…