بغاوت ہوگئی، بڑا قدم اُٹھالیاگیا،اہم رہنما سرگرم
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/s-6-700x300.jpg)
لاہور( این این آئی)شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت،تحریک انصاف میں بڑا قدم اُٹھالیاگیا،اہم رہنما سرگرم،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں شاہ محمود قریشی او ر جہانگیر ترین کی نامزدگی کو ڈسپلنری کمیٹی میں چیلنج کردیا گیا ۔پارٹی سربراہ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو وائس چیئرمین جبکہ جہانگیر خان ترین کو سیکرٹری جنرل کے عہدے پر نامزد کیا تھا ۔ پارٹی رہنما عبد القیوم خان کنڈی کی طرف سے ڈسپلنری کمیٹی کو بذریعہ ای میل بھجوائی گئی دس نکاتی پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق دونوں عہدے نامزدگی والے نہیں بلکہ انتخابات والے ہیں۔دونوں عہدوں پر غیر آئینی نامزدگی کی گئی ۔پٹیشن میں دونوں عہدوں پر نامزدگی واپس لینے سمیت دیگر نکات بھی اٹھائے گئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں