پشاور(این این آئی)پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی مقیم چوبیس افغان باشندوں سمیت سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی پولیس کے مطابق سرچ آپریشن ہشت نگری اور حیات آباد سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا ،جس کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر چوبیس افغان باشندوں سمیت سو سے زائد افراد کو حراست میں لیاگیا ،جن میں مشتبہ افراد بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ اورمنشیات برآمد ہوئیں ،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے۔