اسلام آباد(رئیس احمد خان)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں آنے والا دور مسلم لیگ(ن) کا ہے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) فعال اور مستحکم ہے وفاق اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہونے سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پیش رفت ہو گی۔ ہماری جنگ اس کرپٹ سسٹم کیخلاف ہے آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کرنا ہو گا۔ عمران خان ایک جذباتی ، غیر متوازن شخصیت اور اپنی ذات کے قیدی ہیں ان کے اردگرد اے ٹی ایم مشینوں کا گھیرا ہے، جس نے اپنی آف شور کمپنی تو دبا رکھی لیکن محمد نواز شریف جن کا نام پانامہ پیپرز میں شامل تک نہیں تھا ان پر دن رات تنقید کی جب ڈیشنل کمیشن بنے گا تو عمران خان، جہانگیر ترین، علیم خان سمیت سب کا احتساب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب ہاؤس میں حلقہ کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر سیّد منظور حسین شاہ کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلا م قادر، سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف، راجہ افتخار ایوب، سردار عبدالخالق وصیؔ ، ڈاکٹر محمد عارف خان ،ذوالفقار علی ملک،اسد علیم شاہ، سیّد مختار گیلانی اور دیگر مسلم لیگی عہدیداران و کارکنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سیّد منظور حسین شاہ نے مسلم لیگی امیدوار نورین عارف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اورحلقہ ویلی4-سے مسلم لیگی امیدوار اسمبلی سیّد مختار گیلانی کی طرف سے جماعتی نامزد امیدوار اسد علیم شاہ کی حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے سیّد منظور حسین شاہ کو مسلم لیگ(ن) میں شمولیت پر مسلم لیگی قیادت کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم جماعت میں نئے شامل ہونے والوں کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی تفریق نے رکھتے ہیں ان کا احترام ہم پر واجب ہے اور ان کو جائز مقام دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 45سال پیپلزپارٹی میں گزارنے والے یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ یہ پارٹی اب ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی نہیں رہی آزاد کشمیر میں انہوں نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ سیّد منظور حسین شاہ کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سے مظفر آباد ڈویژن کو بالخصوص اور آزاد کشمیر کو بالعموم فائد ہ پہنچے گا۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر میں انتخابات جیت رہی ہے اور حکومت بنانے جا رہی ہے آزاد کشمیر کے لوگوں کونواز شریف سے عشق ہے اور میاں محمد نواز شریف بھی آزاد کشمیر کے عوام اور خطہ سے بے انتہا پیار اور محبت کرتے ہیں نظریاتی لوگوں کی وابستگی غیر متزلزل ہوتی ہے جماعتی ڈسپلن کی پابندی سب پر لازم ہے اور امید ہے کہ جماعت کے نامزد امیدواروں کے حق میں تمام امیدوار میاں محمد نواز شریف کے فیصلے کے احترام میں27جون کو اپنے کاغذات واپس لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) وفادار لوگوں کی جماعت ہے اور اس کا ہر امیدوار نواز شریف کا سپاہی اور شیر ہے ہم مختار گیلانی کی دستبردار ی پر ان کو مبارک باد دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی شکل میں اللہ تعالیٰ نے قوم کو ایک مدبر شخصیت دی ہے محمد نواز شریف کی سرجری کے بعد پہلی بات یہ تھی کہ اللہ نے مجھے دوبارہ زندگی عوام کی خدمت کیلئے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف آزاد کشمیر کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن) کامیاب ہو کر مثالی اور گڈگورننس کی حامل حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو قائم ہوئے تین سال ہو گئے تاہم کسی وزیر کیخلاف کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیںآیا ۔ڈاکٹر آصف کرمانی نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف رمضان میں ہی وطن واپس آئیں گے اگر معالجوں نے اجازت دی تو وہ آزاد کشمیر میں امیدواروں کی انتخابی مہم میں بھی شریک ہونگے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ ویلی4-سے سیّد مختار گیلانی کی دستبردار ی سے اہم پیغام جائیگا اور مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کرے گی۔
اس موقع پر سیّد مختارگیلانی نے کہا ہ اپنے قائد کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے اسد علیم شاہ کی الیکشن مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے۔ سیّد منظور حسین شاہ نے کہا کہ ان کی ساری عمر پیپلزپارٹی کی ساتھ گذری لیکن بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پیپلزپارٹی بینظیر بھٹو کی ساتھ ہی دفن ہو گی آج پیپلزپارٹی کو خانسامے اور ڈرائیور چلا رہے ہیں پیپلز پارٹی میں اب سفید پوش اور غیریب کارکنوں کی کوئی گنجائش نہیں رہی بے نظیر بھٹو نے مجھے دوبار ٹکٹ دیا لیکن اس بار ہمارے حلقے میں جس کو کشمیر کونسل کا ٹکٹ جاری کیا گیا اس کے اثاثے37ارب روپے ہیں اور وہ 35کروڑ روپے دے کر ممبر کشمیر کونسل بنا ۔ آزاد کشمیر میں موجودہ دور میں کرپشن کی انتہا کر دی گئی ہے۔
(ن) لیگ میں خوشیوں کا سماں‘ پیپلز پارٹی کے سابق وزیر نے شمولیت کا اعلان کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں