اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

سپیکر کا معروف اداکار کو پہچاننے سے انکار ،نیاہنگامہ کھڑا ہو گیا

datetime 25  جون‬‮  2016 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلارضا کی طرف سے معروف صحافی عروسہ عالم کے بیٹے ادکار فخر عالم کو پہچاننے سے انکار اور طنزیہ جواب دینے کے بعد میں میڈیا میں ایک نئی بحث شروع ہوگئی اور انہوں نے فخر عالم کو جنرل رانی کا نواسہ کہہ کر پہچاننے کی بات کی جس کے بعد سوشل میڈیا اور نجی ٹی وی چینلز نے بحث کو ایک نیا رخ دے دیا ۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے سوال کے فنکاروں نے دہشت گردانہ حملوں کے ڈر سے سکیورٹی کیلئے سندھ پولیس سے رابطہ کیا ہے تو اس کے جواب میں ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلارضا نے انوکھی منطق میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے سیاست دانوں کو خطرہ ہے، فنکاروں کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی فنکار کا نام ہٹ لسٹ میں ہے تو بتا دیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے تو اکثر فنکاروں کو مولانا کے قریب دیکھا ہے تو انہیں تو دہشت گردوں سے کیا خطرہ ہے،انہوں نے اپنے ہی ادارے سندھ سنسر بورڈ کے چیئرمین فخر عالم کو پہنچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اچھا وہ جنرل رانی کے نواسے؟ ۔یاد رہے کہ فخر عالم معروف صحافی عروسہ عالم کے بیٹے ہیں اور معروف صحافی عروسہ عالم جنرل رانی کی بیٹی ہیں، جنرل رانی نے انڈین مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن ارمندر سنگھ سے شادی کی تھی اور اس وقت وہ دبئی میں مقیم ہیں،کیپٹن ارمندر سنگھ معروف بھارتی بزنس فیملی ہیں اور کیپٹن ارمندر سنگھ نے ایک مرسڈیز گاڑی بھی جنرل رانی کے نواسے کو تحفے میں دی تھی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز 60فنکاروں کی قیادت کرتے ہوئے، سکیورٹی کیلئے کراچی میں پولیس اسٹیشن میں درخواست دی تھی کہ ہمیں سکیورٹی دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…