کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف قوال امجد صابری کے قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق امجد صابری قتل کیس کا تفتیشی افسر خورشید شریف آباد تھانہ میں تعینات تھا تاہم انہیں تبدیل کرکے محسن زیدی کو قتل کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔نئے تفتیشی افسر محسن زیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ امجد صابری محروم کے گھر کا بھی دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے معلومات لیں۔