اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی دعوۃ اکیڈمی فیصل مسجد میں محفل شبینہ ( قیام اللیل) کا اہتمام کرے گی جس کا آغاز بروز اتوار ماہ رمضان کی21 ویں شب سے ہو گا۔ دعوہ اکیڈمی کے زیر اہتمام قیام اللیل کا اہتمام رات 12 بجے تا 2 بجے تک کیا جائے گا ۔ 21 ویں شب کا پہلا پارہ سابق امام کعبہ الشیخ محمد صالح ابو ماجد پڑھائیں گے۔ 29 ویں شب تک جاری رہنے والی اس محفل میں ملک بھر کے معروف قراء شرکت کریں گے جن میں قاری عبدالرحمن باز، قاری سجاد الٰہی ، قاری یحییٰ سراج، قاری نعیم اللہ جان، قاری عبدالقیوم، قاری عطالرحمن عابد، قاری عبدالرحمن حامد، قاری جمال الدین افغانی، قاری قاسم جان، قاری شمس الاسلام، قاری عبدالرحمن غفاری شامل ہیں۔