اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میانوالی میں 6 سالہ بچے کوپھاؤڑے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ،ملزمان نے بچے کی لاش مکان میں پڑے بھو سے میں چھپادی تھی۔میانوالی کے علاقے واں بھچراں میں مبینہ طور پرایک خاتون نے اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ مل کر 6 سالہ بچے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مقتول بچے کے باپ سے شادی کی خواہشمند تھی،اس لیے بچے کو راستے سے ہٹانے کے لئے اپنے بچے کو قتل کیا۔بچے کا باپ سعودی عرب میں ملازم ہے اور بیوی کو طلاق دے چکا ہے۔ مقتول بچے کے دادا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمہ اس کے بھائی اور والدہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔