اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ مایہ ناز پاکستانی قوال امجد صابری کا سوئم ، امجد صابری کے صاحبزادے نے سوئم میں والد کا کلام پڑھ کر تمام حاضرین پر رقت طاری کر دی۔ تفصیل کے مطابق امجد صابری کے صاحبزادے مجدد صابری اور عون صابری نے والد کی رسم قل کے موقع پر والد کا کلام پڑھ کر تمام حاضرین پر رقت طاری کر دی۔ امجد صابری کے صاحبزادے مرحوم والد کا کلام پڑھتے رہے اور ساتھ ان کے غم میں روتے بھی رہے ۔ یہ جذباتی مناظر دیکھ کر موقع پر موجود ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔