اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کے سابق سپیکر اور مسلم کانفرنس کے ناراض رہنما سردار سیاب خالد کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی،شمولیت پر سیاب خالد کو ایل اے 20حلقہ 4پونچھ سے شمشادعزیز کی جگہ ٹکٹ جاری کرنے کی پیشکش،ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صدر آزاد کشمیر نے ناراض رہنما سردار سیاب خالد سے بالواسطہ رابطے کیے ہیں اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کے پیغامات بھجواتے ہیں اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر وہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں تو پارٹی بیگم شمشاد عزیز سے انتخابی ٹکٹ واپس لے انہیں حلقہ نمبر4پونچھ سے اپنا امیدوار بناسکتی ہے،
واضح رہے کہ سردار سیاب خالد نے اپنی ساری زندگی مسلم کانفرنس میں گزاری اور وہ پارٹی کی طرف سے سینئر وزیر اور سپیکرر قانون ساز اسمبلی بھی رہے تاہم مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی طرف سے حلقہ چار سے سردارصغیر چغتائی کو ٹکٹ جاری کرنے کے فیصلے پر سیاب خالد سخت ناراض ہیں اور مستقبل کے فیصلے کیلئے اپنے آبائی علاقے پانیولہ میں قریبی دوستوں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیاہے۔
پی پی پی کے بڑی سیاسی شخصیت سے رابطے, پارٹی میں شمولیت کی دعوت
25
جون 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں