منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا ! ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہو گیا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے 21جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور جے کے پی پی کے درمیان انتخابی اتحاد فائنل ہو گیا، جے کے پی پی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں اتحاد کاباضابطہ اعلان کریں گے، واضح رہے کہ جے کے پی پی اور(ن) لیگ کے درمیان اتحاد کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی طرف سے سردار خالد ابراہیم کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کرلیا گیا تھا
جس میں آصف کرمانی نے خالد ابراہیم کو نواز شریف کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا، اتحاد کا فارمولہ طے کرنے کیلئے دونوں پارٹیوں کی ایک چھ رکنی پارٹی تشکیل دی تھی جس نے معاملات فائنل کرلئے ہیں،(ن) لیگ نے اپنے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت راولاکوٹ اور تھوراڑ کے دو حلقے جے کے پی پی کیلئے خالی رکھے تھے، تاہم مخصوص نشست پر معاملات طے کرنے کیلئے کافی بارگینگ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بالاخر طے پایا ہے کہ جے کے پی پی پی کو ایک مخصوص نشست بھی دی جائے گی، امکان ہے کہ جے کے پی پی کی نبیلہ ارشاد (ن) لیگ کے نجیب نقی کے حق میں دستبردار ہو جائیں گی، انہیں خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب کرایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…