منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

پاکستان اورافغانستان میں بڑا بریک تھرو،مشترکہ اعلامیہ جاری

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاشقند (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت امن و استحکام کے فروغ کیلئے باہمی تعلقات مضبوط کرنے ، انسداد دہشت گردی اور معاشی ترقی کیلئے تعلقات کو فروغ دینے، طورخم سرحد پر کشیدگی روکنے سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے اعلیٰ سطح میکنزم قائم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاشقند میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے ملاقات کی ، جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مختلف امور پر مشاورت کیلئے اعلیٰ سطحی میکنزم قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،مجوزہ میکنزم کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی مشترکہ صدارت کریں گے،میکنزم میں دونوں ملکوں کے قومی سلامتی مشیر بھی شریک ہوں گے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے مشترکہ تکنیکی ورکنگ گروپ بھی کام کرے گا، میکنزم دونوں ملکوں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرے گا اور طور خم کشیدگی جیسے واقعات کو دوبارہ رونماء ہونے سے بھی روکے گا۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کے دوسرے پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کیلئے احترام کا اعادہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے حصول پر بھی اتفاق کیا گیا، امن و استحکام کے فروغ کیلئے باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ انسداد دہشت گردی اور دونوں ملکوں کے معاشی ترقی کیلئے تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا کرنے کیلئے رابطے بڑھائے جائیں گے، دہشت گردی کے خاتے کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی، افغانستان میں امن کے فروغ اور مفاہمتی عمل کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…