جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

پاکستان میں قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے بڑا کام ہوگیا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ملکی سطح پر موثرمیکنزم تیار کرلیا ہے یہ بات وفاقی وزیر عبد القادر بلوچ نے ترکی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرہوئے بتائی ۔وزیر سیفران نے کہا کہ پاکستان ملکی سطح پر قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس مقصد کیلئے ایک میکنزم تیار کر رکھا ہے۔انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کا بھی اظہار کیا اور اس کے لئے مناسب فنڈز کی دستیابی کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیر سیفران نے کہا کہ بار بار بڑے پیمانے پر قدرتی آفات کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے حکومت پاکستان نے ملکی سطح پے قدرتی آفات کی صورتحال سے نمٹنے کے جوابی میکنزم کو مستحکم کر لیا ہے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ قدرتی آفات اور بحرانوں کی صورت میں پاکستان انسانی جانیں بچانے اور مقامی معیشتوں کانقصان کم سے کم کرنے کی غرض سے عالمی کوششوں کابھر پور ساتھ دیگا۔اس دو روزہ گول میز مباحثے میں پاکستان سمیت روس،فرانس،ترکی ،آسٹریلیا،فلپائن،نیوزی لینڈ،فجی،ہنڈوراس،میکسیکو،موزمبیق اور انڈونیشیا کے وفود نے حصہ لیا۔سمٹ کے دوران دیگرسرگرمیوں کے علاوہ وزیر سیفران نے ’’ضرورت مندوں تک رسائی؛ پاکستان کے تجربات‘‘ سے متعلق این ڈی ایم اے کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس سے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر نیل بھونی،یو این ایچ سء آر پاکستان کی نمائندہ اندریکہ رٹوٹی،جیندر سٹڈیز قائد اعظم یونیورسٹی کی سربراہ فرزانہ باری،جوائنٹ سیکرٹری سیفران احمد کمال اورسابق سیکرٹری دفاع نے اظہار خیال کیا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پراین ڈی ایم اے کی نمائش اور نادرا کے سٹال کا بھی دورہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…