کراچی(این این آئی) محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند 6جون بروزپیر نظر آنے کا امکان ہے اس طرح پاکستان میں پہلا روزہ 7جون بروز منگل کو ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کا چاند رات ساڑھے آٹھ بجے تک دیکھا جاسکے گا جبکہ اس دن غروب آفتاب کا وقت سات بج کر 37منٹ ہوگا۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس بار ملک بھر میں رمضان المبار ایک ہی روز شروع ہوگا۔