منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مصطفی کمال نے ایک اورپارٹی کو ’’سرپرائز‘‘دیدیا،رہنماؤں کی بڑی تعداد کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ کی سابق سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق سمیت چاروں صوبوں کے مختلف ذمہ داران نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے ۔آسیہ اسحاق نے کہا کہ پاکستان کی بقاء اور ترقی کے لئے اس جماعت میں شامل ہوئے ہیں۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں کسی سے زور زبردستی نہیں کررہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ شمولیت اختیارکرنے والوں میں اے پی ایم ایل کے مرکزی سینٹرل نائب صدر لالہ عبدالقیوم، سابق رکن پنجاب اسمبلی نائلہ انعام،پنجاب کے صدر ڈاکٹر فرخ چیمہ،جوائنٹ سیکریٹری علی عباس،ڈاکٹر کاشفہ بخاری،قاری افتخار الدین،عامر خان،اے پی ایم ایل لاہور کے صدر شبیر شاہ بخاری،سندھ کے نائب صدر سید عاصم،پشاور کے صدرامتیاز تنولی، مسلم لیگ ن کے سید اعجاز حسین شاہ اور دیگر شامل ہیں۔آسیہ اسحاق نے کہا کہ ہم نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ گھروں میں بیٹھنے کے بجائے ملکی بقاء اور ترقی کے لئے جدوجہد کی جائے ۔پاک سرزمین پارٹی کا منشور وطن پرستی کا ہے اس لئے ان کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ چاروں صوبوں سے مزید افراد کو یہاں لے کر آئیں لیکن ہمارے پاس وقت کم تھا۔آج جتنے لوگ بھی شامل ہورہے ہیں وہ اے پی ایم ایل میں اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔سید مصطفی کمال نے آسیہ اسحاق اور ان کے ساتھ شامل ہونے والے دیگر افراد کوخوش آمدید کہا اور کہا کہ ہم جس مشن پر چلے ہیں وہ لوگوں کی زندگیاں بچانا ہے جلد سے جلد تبدیلی آرہی ہے پنجاب کے تمام علاقوں میں دفاتر کھل چکے ہیں۔سکھر میں 3دفاتر کام کررہے ہیں ا ور آئندہ چند روز میں بلوچستان بھی جاکر اپنے دفاتر کا افتتاح کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف سے نہ پہلے کبھی رابطہ تھا اور نہ اب کبھی ہوا ہے ۔ہمارے ساتھ شامل ہونے والوں میں ہم کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈال رہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے آرہے ہیں۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم میں بہت سے ایسے خواہش مند لوگ موجود ہیں جو ہماری پارٹی میں شامل ہونا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں قبول نہیں کررہے کیونکہ ہماری جماعت کے بھی کوئی اصول ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستارسی پیک پر بات کرنے کے بجائے را کے ایجنٹ کے الزامات کے متعلق بات کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم خیال کرتے ہیں جن لوگوں کی نوکریاں لگی ہوئی ہیں وہ لگی رہیں لیکن وہ سازشیں کرنے سے باز نہیں آرہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ را کے ایجنٹ ہونے کے الزامات پر ریاست کوئی فیصلہ نہیں کرے گی اور ہمیں حکومت سے کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے ۔الطاف حسین اور انکی جماعت وفاقی و صوبائی حکومت کی ضرورت ہیں اوراس لئے انہیں حکومتیں استعمال کرتی ہیں۔سید مصطفی کمال نے کے الیکٹر ک سے اپیل کی کہ وہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کریں اور گرمیوں کے دوران لوگوں پر ترس کھائیں۔یہ ہماری وارننگ ہے پھر لوگ ان کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑیں گے اورمعاملہ خراب ہوسکتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…