اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

محکمہ تعلیم کاپنجاب بھر کے سکولوں میں 24مئی سے موسم گرما کی چھٹیوں کرنے کا فیصلہ

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) محکمہ تعلیم پنجاب بھر کے سکولوں میں 24مئی سے موسم گرما کی چھٹیوں کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں24مئی سے14اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ کر لیا ہے فیصلہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی سربراہی میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا ۔رانا مشہود نے اپنے بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باعث 24 مئی سے سکولوں میں چھٹیوں کافیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15جون تک بارش کا کوئی امکا ن نہیں ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا تاہم جن اسکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں انھیں وقت دیا جائے گا۔وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام نجی تعلیمی اداروں کے مالکان سے مشاورت کرکے 24 مئی سے چھٹیوں کا فیصلہ کیا ہے ورآج کا دن صرف اس لیے د یاگیا ہے تاکہ اساتذہ بچوں کو ہوم ورک دیدیں‘ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم نے شدید گرمی کے پیش نظر وقت سے پہلے چھٹیوں کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے اور اب 24مئی سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں 14 اگست تک چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…