اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج چھاگئی،وہ کام کردکھایا جس کا عوام کو عرصے سے انتظار تھا

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پاک فوج چھاگئی،وہ کام کردکھایا جس کا عوام کو عرصے سے انتظار تھا،پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں انتہائی دشوار گزار اور مشکل جنگی محاذ شوال سمیت شمالی وزیرستان کے 312مربع کلو میٹر علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے۔ شوال آپریشن کی کامیابی کے بعد ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین کے گھروں کو واپسی کے منصوبے پر جلد عمل درآمد کا آغاز کیا جارہاہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے پشاور کی میڈیا کو شمالی وزیرستان کے مقام شوال کا دورہ کرایا گیا۔نوہزار فٹ سے زائد بلند مکی گڑھ ٹاپ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئربشیر ناریجو کا کہنا تھا کہ آرمی چیف راحیل شریف کے احکامات پر پاک فوج نے رواں برس 24فروری کو گھنے جنگلوں پر مشتمل شوال میں انتہائی مشکل اور پرخطر آپریشن کا آغاز کیا۔ شدید برف باری اور نامساعد حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے تھوڑے عرصے میں شوال کے 312مربع کلومیٹر کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کیا اور مکی گڑھ ٹاپ، بیبک ٹاپ، زوئے ٹاپ سمیت شوال کے تمام چوٹیوں پرپاکستان کے جھنڈے لہرادیئے ۔ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی مقام زیرپوائنٹ تک کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے۔ آپریشن میں120عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 80سے زائد زخمی ہوئے ۔زندہ بچ جانے والے عسکریت پسند وں نے سرحد پار راہ فرار اختیار کرتے ہوئے جان بچائی۔عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کپتان سمیت چھ سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 26زخمی ہوئے۔ شوال میں اسلحہ کے 13بڑے ڈپو، جہادی لٹریچر، ایک سٹنگر میزائل سمیت امریکی ساختہ ہموی گاڑی بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔شوال میں عسکریت پسندوں کی قیادت کے زیر استعمال سرنگیں بھی دریافت ہوئی ہیں جو ہائی ویلیو ٹارگٹس اپنی حفاظت کے لئے استعمال کرتے تھے۔ شوال میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈرون حملے اور ڈرون طیاروں کی پروازیں رک چکی ہیں۔ شوال سے نقل مکانی کرنے والے ڈیڑھ لاکھ بے گھر قبائل کو واپس اپنے گھروں میں لانے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…